لاک ڈائون سے متعلق وفاق کی سندھ حکومت پرتنقید بلاجواز ہے،علی مددجتک

  • April 18, 2020, 12:16 am
  • National News
  • 109 Views

لاک ڈائون سے متعلق وفاق کی سندھ حکومت پرتنقید بلاجواز ہے،علی مددجتک
وفاقی حکومت اپنی نااہلی چھپانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے ،صوبائی صدرپیپلزپارٹی
کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر حاجی میر علی مدد جتک نے وفاقی حکومت کی جانب سے حکومت سندھ پر تنقید کو بلاجواز قراردیتے ہوئے کہاہے کہ سندھ حکومت نے شروع دن سے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے جو اقدامات کئے وہ سب کے سامنے ہیں ،وفاقی حکومت اپنی نااہلی اور بوکھلاہٹ کوچھپانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے جس کی ہم پرزورمذمت کرتے ہیں ،سندھ حکومت نے عوامی مفاد میں کراچی میں لاک ڈائون کو مزید سخت کیاہے تاکہ عوام کو محفوظ اور کورونا وائرس کی روک تھام کو ممکن بنایاجاسکے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز پارٹی ورکز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میر حاجی علی مدد جتک نے کہاکہ حکومت سندھ کی جانب سے صوبے میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے کئے گئے اقدامات سب کے سامنے ہیں اور صوبائی حکومت نے عوامی مفاد کومدنظررکھتے ہوئے صوبے میں لاک ڈائون کومزید سخت اور بعض علاقوں کو سیل کیاہے تاکہ کووڈ 19سے بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی سے بچا جاسکے ،انہوں نے کہاکہ ایسے وقت میں جب ملک میں ادارے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پرلڑرہی ہے نااہل وفاقی حکومت اپنی نااہلی چھپانے کیلئے حکومت سندھ پر الزامات لگا رہی ہے جو حقیقت کے برعکس ہیں ،انہوں نے کہاکہ وفاق کی جانب سے سندھ حکومت پر تنقید بلاجواز ہے جس کی ہم پرزورمذمت کرتے ہیں ،انوہں نے کہاکہ مرکزی حکومت کی جانب سے ایسے اوچھے ہتھکنڈے صرف اور صرف اپنی ناکامی چھپانے کی ناکام کوشش ہے حالانکہ 18ویں ترمیم کے بعد صوبائی حکومتیں اپنی فیصلوںمیں خودمختار ہوتی ہیں ۔