صوبائی حکومت استعفیٰ نہ اعتماد کاووٹ لے گی ،سینیٹر منظورکاکڑ

  • April 18, 2020, 12:13 am
  • National News
  • 164 Views

صوبائی حکومت استعفیٰ نہ اعتماد کاووٹ لے گی ،سینیٹر منظورکاکڑ
گزشتہ70سالوں کے دوران بلوچستان نے وہ ترقی نہیں کی جو18 ماہ میںہوئی ہے ،سکریٹری جنرل بی اے پی
کوئٹہ(پ ر)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر منظوراحمد کاکڑ نے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پریس کانفرنس کہ حکومت اعتماد کا ووٹ لیں کیونکہ حکومتی اراکین کا بھی حکومت پر سے اعتماد ختم ہوگیاہے کومسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ گزشتہ70سالوں کے دوران بلوچستان نے وہ ترقی نہیں کی جس طرح گزشتہ 18ماہ میں یہ صوبہ ترقی کی راہ پرگامزن ہوئی ہے،بلوچستان کی اپوزیشن جماعتیں بوکھلاہٹ کاشکار ہیں ،عوام کے توقعات پورا نہ اترنے پر اپوزیشن اپنا غصہ حکومت پر نکال رہی ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سینیٹرمنظوراحمد کاکڑ نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں بوکھلاہٹ کاشکارہے گزشتہ70سالوں کے دوران بلوچستان نے وہ ترقی نہیں کی جس طرح گزشتہ 18ماہ میں یہ صوبہ ترقی کی راہ پرگامزن ہوئی ہے ،انہوں نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی عوام کی ووٹوں سے اقتدار میں آئی ہے اور اپوزیشن جماعتوں کی بوکھلاہٹ سے ہم نہ استعفے دے سکتے ہیں اور نہ ہی اعتماد کا ووٹ لیںگے بلکہ حکومتی اراکین کے اعتماد ختم ہونے سے متعلق بیان کومکمل مسترد کرتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ گزشتہ انتخابات میں صوبے کی عوام نے جس طرح ووٹ دے کر بلوچستان عوامی پارٹی پر اعتماد کااظہار کیاہے وہ قابل تحسین ہے یہاں قوم پرست جماعتوں سے عوام کی جوتوقعات تھی وہ ان پرپورا نہیں اترسکی اور آج بوکھلاہٹ میں حکومت پر الزامات لگا رہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی نے عوام سے جن وعدوں کی بنیاد پر ووٹ مانگے تھے اور دعوے کئے تھے بہت جلد صوبے کی عوام اس مستفید ہونگے ،انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنے عوام کے اعتماد پر پورا اتریں ۔