فاطمہ جناح ہسپتال میں کورونا وائرس میں مبتلا خاتون جاں بحق

  • April 16, 2020, 11:57 pm
  • Breaking News
  • 319 Views

فاطمہ جناح ہسپتال میں کورونا وائرس میں مبتلا خاتون جاں بحق
۔ رپورٹ انتقال کے بعد موصول ہوئی بغیر احتیاطتی تدابیر اپنائے لاش حوالے کی گئی ورثا کا الزام
کوئٹہ (ویب ڈیسک)فاطمہ جناح ہسپتال میں کورونا وائرس میں مبتلا خاتون جاں بحق ہو گئی ۔ رپورٹ انتقال کے بعد موصول ہوئی بغیر احتیاطتی تدابیر اپنائے لاش حوالے کی گئی ورثا کا الزام ۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مریضہ سینے کے مرض میں مبتلا تھی 15اپریل کی شام کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ لیا گیا چھ سے آٹھ گھنٹے میں رپورٹ آتی ہے کورونا کیمریض کی اتنی جلدی ڈیتھ نہیں ہوتی محکمہ صحت ذرائع کے مطابق سٹیلائٹ ٹائون کی رہائشی 45سالہ خاتون کو 13اپریل کوتشویشناک حالت میں فاطمہ جناح ہسپتال لایا گیا تھاجہاں طبی امداد کے بعد کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا خاتون تین روز ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد 16اپریل کی صبح ساڑھے پانچ بجے جاں بحق ہو گئی ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی جاں بحق ہونے والی خاتون کے ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ ہماری مریضہ کی کورونا وائرس کی رپورٹ انتقال کے بعد موصول ہوئی بغیر احتیاطتی تدابیر کے میت ہمارے حوالے کی گئی جبکہ رپورٹ لیبارٹری میں تیار پڑھی ہوئی تھی تدفین میں بھی کئی افراد شریک تھے جو خوف میں مبتلا ہو گئے ہیں ورثا نے وزیر اعلی سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کانوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے اس سلسلے میں فاطمہ جناح کے ایم یس نور اللہ موسی خیل سے رابطہ کرنے پر انہوں نے بتایا کہ مریضہ سینے کے مرض میں مبتلا تھی 15اپریل کی شام کو مریضہ کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا رپورٹ آنے میں چھ سے آٹھ گھنٹے یا اس سے زیادہ بھی لگ جاتے ہیںکورونا کیمریض کی اتنی جلدی ڈیتھ نہیں ہوتی لیکن یہ مریضہ رپورٹ آنے سے پہلے ہی انتقال کر گئیںجبکہ رپورٹ 16اپریل کو ملی اگر رپورٹ پہلے ملتی تو ورثا کو لاش حوالے کرنے سے پہلے احتیاطتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے یہ کہنا کہ ہسپتال کے عملے کی غفلت کے باعث یہ سب ہوا غلط ہو گا فاطمہ جناح ہسپتال کے ڈاکٹرز اور عملہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں ہسپتال میں آنے والے ہر مریض کا ہم کورونا ٹیسٹ کرتے ہیں ۔