وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس ،کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوںمیں5ہزار افراد کے ٹیسٹ کرانیکافیصلہ/ عوام سماجی رابطوںاورگھرسے غیرضروری نکلنے سے پرہیز کریں،جام کمال

  • April 16, 2020, 11:56 pm
  • National News
  • 104 Views


وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس ،کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوںمیں5ہزار افراد کے ٹیسٹ کرانیکافیصلہ/ عوام سماجی رابطوںاورگھرسے غیرضروری نکلنے سے پرہیز کریں،جام کمال
کوئٹہ(ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت منعقد ہ اجلاس میں کوئٹہ میں کورونا وائرس ٹیسٹ سیمپلنگ کرانے سے متعلق امور کاجائزہ لیتے ہو ئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں سے 5000 افراد کے ٹیسٹ کیے جائیں گے جبکہ جعفر آباد ضلع میں بھی ٹیسٹ سمپلنگ کی جائے گی اور روزانہ کی بنیاد پر ٹیسٹ کی تعداد میں اضافے کے لیئے فور ی طور پر مزید دو پی سی آر مشینوں کے حصول کے لیئے این ڈی ایم اے سے رابطہ کیا جائے گا جبکہ مزید ٹیسٹ کٹس بھی حاصل کی جائیں گی اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال اور وائرس کی روک تھام کے اقدامات کا جائیزہ بھی لیاگیا محکمہ صحت کے حکام نے اجلاس کو بریفنگ دی وزیراعلیٰ نے اجلاس میں شریک چیف سیکریٹری بلوچستان فضیل اصغر کو پی سی آر مشینوں کے حصول کے لئے چیرمین این ڈی ای اے سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ بلو چستان جا م کما ل خان نے صو بے کے عوام سے اپیل کی کہ وہ عوام سما جی رابطوں اورغیر ضروری طو ر پر گھروں سے نکلنے سے پرہیز اور ما سک کا استعمال کریں ،کو ئٹہ کے بعد ضلع جعفر آ با د میں بھی کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد میں اضا فہ ہوا ہے ۔انہوں نے کمشنر نصیرآبا دکو ہدایت کی کہ جعفرآباد سمیت نصیرآباد ڈویژن میں کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کو مزید موثر بنایا جائے،انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افرادکی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔کوئٹہ کے علاوہ ضلع جعفرآباد سے بھی کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اس لئے عوام سماج رابطوں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر آنے سے گریز کریں بلکہ وہ ماسک کا استعمال بھی کریں۔انہوں نے کہا ہے کہ جعفرآباد میں متاثرہ افراد کے ٹیسٹ نمونے لیکر کوئٹہ ٹیسٹنگ لیبارٹری کوبھیجا گیا ہے جس خاندان کے افراد میں کرونا وائرس کی مو جو دگیکی تصدق ہو ئی ہے اس خاندان کے افراد دبئی سے آئے تھے ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے صوبہ بھر میں مستحقین کو راشن کی فراہمی کے جاری عمل کو مزید تیز کرنے اور ہر مستحق خاندان تک راش کی ترسیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ نے گندم کی خریداری کے اقدامات کو بھی جلد از جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کرتے ہو ئے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے ساتھ ساتھ فوڈ سیکورٹی اور مارکیٹ میں اشیاء خوردوش کی دستیابی بھی اہم ہے وزیراعلء فوڈ سیکیورٹی اور مختلف ذرائع سے طبی آلات کے حصول سے متعلق امور کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے صوبائی وزیر خوراک سردار عبدالرحمان کھیتران اور چیف سیکرٹری فضیل اصغر نے بھی اجلاس میں شرکت کی سیکرٹری خوراک اور فوڈ سیکورٹی کمیٹی کے چیئرمین دوستین جمالدینی اور سیکرٹری صحت نے اجلاس کو متعلقہ امور پر بریفنگ دی اور بعض اہم فیصلوں کی منظوری دیتے ہوئے ان پر فوری عملدرآمد کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا۔