ریشان حال مزدوروں کیلئے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا جائے،عبدالحق ہاشمی

  • April 16, 2020, 11:48 pm
  • National News
  • 78 Views

ریشان حال مزدوروں کیلئے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا جائے،عبدالحق ہاشمی
ہمیشہ کی طرح حکومتی راشن،احساس پروگرام اقرباء پروری وبدعنوانی کا شکارہے
کوئٹہ(پ ر) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بلوچستان کے مجبور،مستحق وپریشان حال مزدوروں کیلئے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا جائے۔بلوچستان کے غرباء ومساکین کو نظراندازکرنا مناسب نہیں۔ہمیشہ کی طرح حکومتی راشن،احساس پروگرام اقرباء پروری وبدعنوانی کا شکارہے حکمرانوں کی عاقبت نا اندیش پالیسیوں کی بدولت مارچ کے مہینے میں ملکی معیشت کو30ارب روپے کا بھاری مالی خسارہ ہوا ہے۔ جبکہ ایک ماہ کے دوران 20لاکھ افراد بے روزگار ہوگئے ہیں۔ اس تعداد میں ایک کروڑ تک اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ ملک و قوم کوسنگین قسم کے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔حکمران ہر محاز پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرونا کے باعث 40ہزار پاکستانی مختلف ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں ، ان کو کسی قسم کی کوئی امداد نہیں پہنچائی جارہی ۔حکومت وقت کی جانب سے دبئی ، قطر، عمان، ایران ، سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک میں محصور پاکستانیوں کو خصوصی پرواز کے ذریعے واپس لانے کا اعلان تو کردیا گیا، مگر جس رفتار سے یہ کام جاری ہے اس کو دیکھتے ہوئے یہ خدشہ پیدا ہوتا ہے کہ کہیں بڑا جانی نقصان نہ ہوجائے۔ دنیا بھر میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانا حکومت کا فرض ہے۔ اس حوالے سے روایتی ست روی کی بجائے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ قوموںپر جب بھی کوئی مشکل وقت آتا ہے تو اس کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر طبقے ، ہر مکتبہ فکر کے لوگ اپنے ذاتی و گروہی اختلافات اور رنجشیں بھلا کر اکٹھے ہوجاتے ہیں۔ مگر بد قسمتی سے پاکستان میں بر سر اقتدار حکمرانوں کی اس جانب کوئی توجہ نہیں ، حکومت ہی نہیں چاہتی کہ وہ اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلے۔ صوبائی حکومت بڑے شہروں بلخصوص صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مکانوں اور گھروں کا مارچ اور اپریل کا کرایہ معاف کرنے کا اعلان کریں اورمالکان کو بھی اس سال پراپرٹی ٹیکس میں چھوٹ دی جائے تاکہ ان کے لئے بھی لاک ڈائون کے دوران ہونے والے معاشی نقصان کا ازالہ ہو سکے ۔ لوگوں کے کاروبار ختم ہوچکے ہیں،بلوچستان میں پہلے سے غربت وپسماندگی اوربے روزگاری انتہاپر تھی اس لیے حکومت پاکستان کو بلوچستان کے عوام کے دو تین ماہ یوٹیلٹی بلزمعاف اور راشن پر خصوصی ریلیف دیا جائے #