پولیس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر لڑ رہی ہے ،آئی جی پولیس

  • April 16, 2020, 11:46 pm
  • National News
  • 75 Views

پولیس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر لڑ رہی ہے ،آئی جی پولیس
لاک ڈائون میں پولیس عوام کے ساتھ ہرممکن تعاون کررہی ہے عوام کو بھی پو لیس سے تعاون کر نا چا ہئیے
کوئٹہ(خ ن )انسپکٹرجنرل پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے کہاہے کہ بلوچستان پولیس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر لڑ رہی ہے ،پولیس نے ہمیشہ عوام کی جا ن و ما ل کے تحفظ کیلئے اہم کرداراداکیاہے، لاک ڈائون میں پولیس عوام کے ساتھ ہرممکن تعاون کررہی ہے عوام کو بھی پو لیس سے تعاون کر نا چا ہئیے ،نوجوان آفیسران کو سینئر سے رہنمائی حاصل لینی چاہیے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈی آئی جی کوئٹہ کوعبدالرزاق چیمہ رینک لگانے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو ودیگرآفیسران بھی موجود تھے ۔آئی جی پولیس محسن حسن بٹ نے کہاکہ بلوچستان میں دہشتگردی کے خلاف پولیس آفیسران اور اہلکاروں نے بہت قربانیاں دی ہیںجن کی بدولت ہی صوبے اور کوئٹہ میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے اگر عوام پولیس کے ساتھ تعاون کرے تو اسٹریٹ کرائمز کا بھی خا تمہ ممکن ہو سکتا ہے عوامکے تعاون کے بغیر پولیس کچھ نہیں کرسکتی اس لئے عوام پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے علاقے اور محلے میں جرائم پیشہ عناصر پر نظررکھیں اور پولیس کو بروقت اطلاع دیں ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس نے بہادری و جرات کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے بحالی امن کے لیے مشکل حالات میں نمایاں کردار ادا کیا ہے بلکہ اچھی اور نمایاں کارکردگی کے حامل پولیس افسران محکمے کا سرمایہ افتخار اور نوجوان افسران کے لیے رہنمائی کا باعث ہیں عبدالرزاق چیمہ نے مشکل حالات میں کیپٹل سٹی پولیس کوئٹہ کی کمانڈ کی بلکہ ان کی بحالی امن کے لئے نمایاں خدمات ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نوجوان افسران کو سنیئرآفیسران سے رہنمائی حاصل کرنی چاہئے۔