عوام کے حقوق پرکبھی سمجھوتہ نہیںکیا،نصراللہ زیرے

  • April 16, 2020, 10:44 pm
  • National News
  • 100 Views

عوام کے حقوق پرکبھی سمجھوتہ نہیںکیا،نصراللہ زیرے
کوئٹہ( پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے کہا ہے کہ پشتونخوامیپ کو اپنے عوام کی خدمت پر فخر ہے ان کے حقوق پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا ۔ پارٹی پر عوام کا جو اعتماد ہے اسے کبھی ٹھیس نہیں پہنچنے دینگے ، سابقہ پی بی5موجودہ حلقہ پی بی 31میں تمام ترقیاتی اسکیمات پارٹی کے گزشتہ دور حکومت کے دوران منظور کیئے گئے اور انہیں پائے تکمیل تک پہنچایا گیا ، موجودہ سلیکٹڈ حکومت اپوزیشن کے حلقوں کے نمائندوں کو فنڈز دینے کی بجائے من پسند افرا میں عوامی خزانے سے رقوم تقسیم کرکے کرپشن وکمیشن اور تعصب وتنگ نظری کی راہ ہموار کررہی ہیں، سلیکٹڈ حکومت عوام کی خدمت میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں ، پشتونخوامیپ نے اپنے دور حکومت میں عوام کیلئے اجتماعی اسکیمات کو اولیت دی اور تعلیم ، صحت ،روزگار ، آبنوشی سمیت ہر شعبہ زندگی میں نمایاں کارکردگی دکھائی ۔ ان خیالات کا اظہار انہو ںنے تختانی بائی پاس گیس روڈ پر مری قبائل کے حاجی رحیم الدین مری اور حاجی احمد شاہ مری کی قیادت میں 60سیاسی وعوامی سماجی شخصیات کی پشتونخوامیپ میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتماع سے حاجی رحیم الدین مری ، حاجی احمد شاہ مری اور پارٹی کے علاقائی سینئر معاون سیکرٹری نعیم خان اچکزئی ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر حاجی رحیم الدین مری اور حاجی احمد شاہ مری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتونخوامیپ کی بلا امتیاز عوامی خدمات کو دیکھ کر ہم انتہائی متاثر ہوئے ہیں واقعتاً پارٹی کوئٹہ شہر کے باسیوں کی نمائندہ جماعت ہے ہمارے حلقے سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے کی کارکرگی نے حلقے کے تمام عوام کو کیلئے باعث فخر ہے یہ ہماری خوش قسمتی ہیں کہ ہمیں نصراللہ زیرے کی شکل میں ایک ایسا عوامی نمائندہ ملا جس نے اپنے حلقے کے تمام عوام کی بلا رنگ ونسل ، زبان ، مذہب وفرقہ ان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں اور حلقے کے عوام کے اجتماعی خدمت کو ترجیح دی ۔ ہم آج کثیر تعداد میں پشتونخوامیپ میں شمولیت کا اعلان کررہے ہیں اور پارٹی کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔