کوئٹہ لاک ڈائون ،دفعہ 144 کی خلاف ورزی ،107 دکانیں سیل 78 افرادگرفتار

  • April 16, 2020, 10:43 pm
  • National News
  • 145 Views

کوئٹہ لاک ڈائون ،دفعہ 144 کی خلاف ورزی ،107 دکانیں سیل 78 افرادگرفتار
عوام غیرضروری گھروںسے باہر رہنے سے اجتناب کرتے ہوئے ذمہ داری کاثبوت دیں،نداکاظمی
کوئٹہ(آئی این پی)اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی سیدہ ندا کاظمی کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 اور لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران 107دکانیں سیل کرکے 78افراد کو گرفتارکرلیاگیاہے ۔بدھ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 اور لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری رہا جس کے دوران اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی سیدہ ندا کاظمی کی سربراہی میں انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے107دکانیں سیل کرکے 78افراد کو گرفتارکرلیاگیاہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ شہر میں دفعہ 144 اور لاک ڈان پر سختی سے عملدرآمد کروایا جارہا ہے اس سلسلے میں رش اور لوگوں کو ایک جگہ اکٹھا نہ رکھنے اور ہٹانے کے لیے کارروائی کی جارہی ہے اب تک لاک ڈان کی خلاف ورزی کرنے پرسینکڑوں دکانوں کو سیل جبکہ سینکڑوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے انہوں نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ لاک ڈائون کے دوران گھروں میں رہنے کو ترجیح دیں، غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے اجتناب کریں اور حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ذمہ ار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔


20