ایران سے 101 پاکستانی شہریوں کی تفتان آمد،قرنطینہ منتقل

  • April 16, 2020, 10:43 pm
  • COVID-19
  • 115 Views

ایران سے 101 پاکستانی شہریوں کی تفتان آمد،قرنطینہ منتقل
واپس آنیوالوں میں94 زائرین وطلبہ وار7 تاجرشامل ،تمام افراد کی سکریننگ مکمل
تفتان(نامہ نگار)ایران سے پاکستانی شہریوں کی واپسی کا سلسلہ جاری مزید 101 پاکستانی شہری ایران سے واپس آئے تفصیلات کے مطابق ایران سے پاکستانی شہریوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے بدھ کی شام ایران سے مزید 101 پاکستانی شہریوں کی واپسی ہوئی جن میں 94 زائرین اور طلبا جبکہ 7 تاجر شامل ہیں محکمہ صحت کی جانب سے ایران سے آنے والے تمام افراد کی بارڈر پر اسکریننگ کی گئی بعد ازاں انہیں تفتان میں قائم قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب پاک ایران ٹرانزٹ ٹریڈ ایک ماہ سے زائد عرصے سے بند ہے۔