لاک ڈائون سے مزدورطبقہ نان شبینہ کامحتاج ہے ،مولانا فضل الرحمان

  • April 16, 2020, 10:41 pm
  • COVID-19
  • 106 Views

لاک ڈائون سے مزدورطبقہ نان شبینہ کامحتاج ہے ،مولانا فضل الرحمان
کوئٹہ(پ ر)جمعیت علما ء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما سابق سنیٹر حافظ حمداللہ سے ان کی رہائش گاہ پر انکی صاحبزادی کے انتقال پر تعزیت کی انہوں نے مرحومہ کی بلند درجات اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی اس موقع پر رہنمائوں کے درمیان ملکی و بین الاقوامی حالات پر بھی تفصیلی گفتگو کی گی قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حکومت کرونا وائیرس پر قابو پانے اور عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے لاک ڈاون سے غریب اور دیہاڑی دار مزدور نان شبینہ کے محتاج ہوکر رہ گئے عوام کو بہتر ریلیف کے بجائے حکومتی امداد کی سیاسی بنیادوں پر تقسیم غیر منصفانہ عمل ہے جو عوام کی حق تلفی اور حکومت کے غیر سنجیدہ پن کی مثال ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام مشکل کی اس گھڑی میں قوم کی ہر ممکن مدد کیلئے کردار ادا کررہی ہے کارکن و رہنما غربا کی داد رسی کیلئے ہر ممکن تعاون کریں ۔