حکومت کی ناقص حکمت سے کرونا کیسز میں اضافہ ہواہاہے ،جمال شاہ

  • April 16, 2020, 10:39 pm
  • COVID-19
  • 130 Views

حکومت کی ناقص حکمت سے کرونا کیسز میں اضافہ ہواہاہے ،جمال شاہ
کوئٹہ(ویب ڈیسک)مسلم لیگ(ن) کے رہنماوں نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ناقص حکمت عملی کے باعث کورونا وائرس کے مریضوں میں روز بروزاضاضہ ہوتا جارہا ہے لاک ڈاون کے باعث مزدور اوردیہاڑی پر کام کرنے والے افراد بری طرح متاثر ہوئے ہیں ،قومی اسمبلی میںاپوزیشن لیڈر میاں محمد نواز شریف کی جانب سے ڈاکٹروں کو حفاظتی کٹس کی فراہمی کے بعد عوام میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی سامان پر مشتمل کٹس تقسیم کی جارہی ہیں۔ یہ بات مسلم لیگ(ن)بلوچستان کے جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ،چیف کوارڈی نیٹر میر گوہر مینگل ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نصیر خان اچکزئی،ملک ظاہر کاکڑ،کوارڈی نیشن سیکرٹری وہاب اٹل ،حیدر خان اچکزئی اوردیگر نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں صحافیوںاور شہر کے مختلف علاقوں میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی جانب سے بھجوائی جانے والی حفاظتی کٹس کی تقسیم کے موقع پربات چیت کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس نے جہاں دنیا بھر کے لوگوں کو بری طرح متاثرکیا ہے وہاں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث روز بروز کوروناوائرس کے مریضوںکی تعداد بڑھتی جارہی ہے تودوسری جانب لاک ڈاون کے باعث غریب ،محنت کش ،مزدوروںاوردیہاڑی پر کام کرنے والے افرادکے گھروںکے چولہے ٹھنڈے پڑچکے ہیں حکومتی امداد صرف کاغذوں تک محدود ہے ابھی تک غریب اور مستحق افراد کوکچھ نہیں ملا ہے۔ جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے ڈاکٹروں کو حفاظتی کٹس فراہم نہ کئے جانے کی وجہ سے 18سے زائد ڈاکٹر اورمحکمہ صحت کے اہلکار کورونا وائرس کے شکار ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے لندن سے پاکستان پہنچتے ہی ڈاکٹروں کو فوری طور پر حفاظتی کٹس فراہم کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے تمام اضلاع کے ڈاکٹروں میں حفاظتی کٹس تقسیم کی گئیں جبکہ دوسرے مرحلے میں شہریوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے آج سینیٹائزر، صابن ، ماسک شہریوں میں تقسیم کئے جارہے ہیں اور جلد ہی صوبے کے تمام اضلاع میں بھی یہ حفاظتی کٹس شہریوں میں تقسیم کی جائیں گی۔ جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ ڈاکٹروں کے بعد الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافی فرنٹ لائن پراپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اس لئے سب سے پہلے صحافیوں میں حفاظتی سامان پر مشتمل کٹس تقسیم کر رہے ہیں۔