وزیراعلیٰ کارواں سال مکمل ہونیوالے منصوبوں کے فنڈز کے اجراء کافیصلہ

  • April 15, 2020, 12:24 am
  • National News
  • 117 Views

وزیراعلیٰ کارواں سال مکمل ہونیوالے منصوبوں کے فنڈز کے اجراء کافیصلہ
تمام محکموں کوپی ایس ڈی پی سے متعلق وگائیڈ لائن پر عملدرآمد کی ہدایت ،ایڈیشنل چیف سکریٹری کی جام کمال کوبریفنگ
کوئٹہ(خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے تمام محکموں کو پی ایس ڈی پی سے متعلق امور اور اس ضمن میں دی گئی گائیڈ لائن پر عملدرآمد کے جائزہ کے لئے اجلاس طلب کرکے ضلع کی سطح پر منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیرصدارت پی ایس ڈی پی میں شامل نئے اور جاری منصوبوں سے متعلق مالی ودیگر امور کے جائزہ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا ہے کہ جن منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور وہ رواں مالی سال کے دوران مکمل ہوسکتے ہیں ان کی تکمیل کے لئے مطلوبہ فنڈز کا اجرا کیا جائے گا، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی وترقیات کی جانب سے اجلاس کو ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت جبکہ سیکریٹری خزانہ کی جانب سے فنڈز کے اجرا سے متعلق بریفنگ دی گئی، صوبائی وزرا میر ظہور بلیدی، میر عارف جان محمد حسنی، چیف سیکریٹری فضیل اصغر اور سیکریٹری مواصلات وتعمیرات نورالامین مینگل نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔