بلوچستان ،مزید 9 مریضوںمیںکرونا وائرس کی تصدیق ،تعداد 240 ہوگئی / تفتان قرنطینہ سینٹر سے 68 افراد کلیئر ،آباہی علاقوں کیلئے روانہ

  • April 15, 2020, 12:21 am
  • National News
  • 247 Views

بلوچستان ،مزید 9 مریضوںمیںکرونا وائرس کی تصدیق ،تعداد 240 ہوگئی / تفتان قرنطینہ سینٹر سے 68 افراد کلیئر ،آباہی علاقوں کیلئے روانہ
کوئٹہ ،تفتان (ویب ڈیسک)بلوچستان کے عالمی وباء کوڈ19سے متاثرہ 5اضلاع میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد240ہوگئی ہیں جن میں سے 137افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 80افراد کے ٹیسٹ رزلٹس کاانتظار ہے ۔محکمہ صحت بلوچستان کے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان میں 9مزید افراد میں نوول کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے اس طرح مقامی ٹرانسمیشن کے تحت اب تک92افراد مذکورہ وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جن میں سے 73کا تعلق کوئٹہ ،11کا ضلع چاغی ،6افراد کا ضلع لورالائی جبکہ ہرنائی اور خضدار سے ایک ،ایک مریض شامل ہیں دوسری جانب صوبائی نظامت محکمہ صحت اور عالمی ادارہ صحت کی جانب سے مزید26ہیلتھ کیئر پرووائڈرز کو تربیت دینے کا سلسلہ مکمل کرلیاگیاہے ،رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز66افراد کو تفتان قرنطینہ سینٹر سے 14روزہ مدت مکمل کرنے کے بعد انہیں اپنے علاقوں کو روانہ کردیاگیاہے ،رپورٹ میں کہاگیاہے کہ شیخ زاہد ہسپتال میں صحت یاب ہونے والے 13مزید مریضوں کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیاگیاہے اس طرح صوبے میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح 57فیصد تک جا پہنچی ہے اس وقت تک 240افراد میں سے 137افراد ہوچکے ہیں اس وقت شیخ زاہد ہسپتال کی نگہداشت کا سلسلہ جاری ہے ۔یاد رہے کہ بلوچستان کے 33میں سے 5اضلاع سے تعلق رکھنے والے افراد میں نوول کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں سے 137صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک مریض اس وائرس کے باعث جان کی بازی ہارگیاہے ۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں صحت یاب ہونے والے افراد کاتناسب 23فیصد جبکہ بلوچستان میں 57فیصد ہیں ۔دریںاثناء پاک ایران سرحدی شہر تفتان کے کورنٹائن سینٹر میں موجود مزید 68 افراد کو آج انکے صوبوں کیلئے روانہ کردیا گیا آج بھیجے جانے والے افراد کئی دنوں سے تفتان کے مختلف کورنٹائن سینٹرز میں موجود تھے جن میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 50 خیبر پختونخواہ کے 16 اور سندھ سے تعلق رکھنے والے 2 افراد شامل ہیں جنہیں آج 2 بسوں کے کانوائے میں لیویز اور ایف سی کی سخت سیکیورٹی میں تفتان سے روانہ کردیا گیا۔ تفتان کے مختلف کورنٹائن سینٹرز میں اس وقت بھی 110 سے زائد ایران سے آنے والے مسافر موجود ہیں۔