دیہاڑی پیشہ غریب آدمی کی مشکلات کا بخوبی احساس ہے ،قاسم سوری

  • April 15, 2020, 12:19 am
  • National News
  • 112 Views

دیہاڑی پیشہ غریب آدمی کی مشکلات کا بخوبی احساس ہے ،قاسم سوری
وزیر اعظم نے شدید معاشی مندی کے باوجود ملک کے متاثرہ غریب افراد کے لیے بڑے پیکج کا اعلان کیا ہے
کوئٹہ( اے پی پی )ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ حکومت کو لاک ڈاون کے دوران دیہاڑی پیشہ غریب آدمی کی مشکلات کا بخوبی احساس ہے جس کا برملا اظہار وزیر اعظم عمران خان قبل از وقت ہی کرچکے تھے کورونا وائرس کی اس ناگہانی عالمی وباء سے نمٹنے کے لیے اس کڑے وقت سے گزرنا ہوگا حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور وزیر اعظم پاکستان نے شدید معاشی مندی کے باوجود ملک کے متاثرہ غریب افراد کے لیے بڑے پیکج کا اعلان کیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں چشمہ خدوزئی کوئٹہ میں غریب اور مزدور پیشہ افراد میں راشن تقسیم کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام و تدارک کے بلوچستان سمیت ملک بھر میں اٹھائے گئے حفاظتی اقدامات سے عوام کو وقتی تکالیف ضرور درپیش آئیں گی تاہم اس کے سوا اس موذی وباء کا پھیلاؤ روکنا ممکن نہیں وزیر اعظم عمران خان نے معاشی ماہرین و متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ اس کڑے وقت میں غریب اور مزدور پیشہ طبقات کی معاونت کے لئے قابل عمل منصوبہ بندی کی جائے حکومت پرعزم ہے کہ اس کڑے وقت کو عوام کے لئے ممکنا حد تک سہل بنایا جائے گا ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ نے کہا کہ کورنا کی موجودہ صورتحال پر سیاست کرنے کی کوئی گنجائش نہیں وطن عزیز پر آئے ہوئے اس مشکل وقت میں جو بھی عوام کی خدمت میں پیش پیش ہے اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں حکومت اپنے وسائل میں رہتے ہوئے کام کررہی ہے تاہم چین یورپ و امریکہ جیسے ترقیافتہ ممالک کے تجربات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اس وباء کی روک تھام کا انحصار عوام پر ہے سماجی روابط کی چین کو عارضی طور پر ختم کرکے ہی کورونا کی چین بریک کی جاسکتی ہے حکومت ضروری اشیاء خوردونوش گھروں تک پہنچائے گی عوام کا فرض ہے کہ وہ حکومتی اقدامات اور حکمت عملی کا ساتھ دیتے ہوئے اپنے گھروں میں رہنے کو ترجیح دیں انشائاللہ العزیز رب الکریم کی رحمت عوام کے تعاون و حفاظتی تدابیر پر اختیار کر کے اس وباء پر قابو پانے میں کامیاب ہوجائیں گے اس مشکل گھڑی میں حسب روایت پاک فوج سول انتظامیہ کی مدد و معاونت میں پیش پیش ہے اور ہم پر امید ہیں کہ مل جل کر اس مشکل وقت سے چھٹکارا پالیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی نے بہت قلیل وقت میں تعلیمی چینل کا آغاز کرکے لاک ڈاون کے باعث ہونے والے تعلیمی حرج کو پورا کرنے کے لئے ایک اہم پیش رفت حاصل کی ہے (ش ر)