کوئٹہ شہر کیلئے ریپڈریسپاٹس ٹیموں کاقیام

  • April 15, 2020, 12:18 am
  • National News
  • 181 Views

کوئٹہ شہر کیلئے ریپڈریسپاٹس ٹیموں کاقیام
کوئٹہ( خ ن )حکومت بلوچستان نے محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کے مشترکہ تعاون سے کوئٹہ شہر میں بلوچستان ریپڈ ریسپانس ٹیموں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کے تحت 90 ٹیمیں تین شفٹوں میں( 8 موبائل آر آر ٹی ایس ایمبولینسز 12 بنیادی صحت کے مراکز کی ٹیمیں )ہمہ وقت تیار رہیں گی اس کے علاوہ جہاں پر گاڑی جانے کیلئے دشواری ہو وہاںموٹرسائیکلیں استعمال کی جائیں گی۔ عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کورونا وائرس سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں کسی بھی شخص میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں اس کو دوسروں سے لازماً علیحدہ رکھیں اور فوری طور پر مدد اور اطلاعات کیلئے ہیلپ لائن 1122 اور موبائل نمبر 03167861122 اور 03331032988 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ جس پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر پہنچ کر متاثرہ شخص کو متعلقہ ہسپتال پہنچائیں گی۔