ملک کا سب سے بڑا قرنطینہ سینٹر کوئٹہ میں بنایا گیاہے ،اورنگزیب بادینی

  • April 15, 2020, 12:17 am
  • National News
  • 127 Views

ملک کا سب سے بڑا قرنطینہ سینٹر کوئٹہ میں بنایا گیاہے ،اورنگزیب بادینی
PCSIR میاں غنڈی اور RDA جبل نور قرنطینہ سینٹرز میں 1760 افراد کے لئے گنجائش موجود ہے
کوئٹہ(خ ن )ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میجر(ر) اورنگزیب بادینی نے کہا ہے کہ ملک کا سب سے بڑا قرنطینہ سینٹر کوئٹہ میں بنایا گیاہے PCSIR میاں غنڈی اور RDA جبل نور قرنطینہ سینٹرز میں 1760 افراد کے لئے گنجائش موجود ہے جبکہ ائیر پورٹ روڈ اور مری آباد میں بھی آئسولیشن سینٹرز قائم کر دیے ہیں ان آئسولیشن سنیئرز میں تقریباً 145 وارڈز بنائے گئے ہیں جن کی تمام تر ذمہ داریاں اور دیکھ بھال ضلعی انتظامیہ کر رہی ہے ان سینٹرز میں میڈیکل کے حوالے سے محکمہ صحت جبکہ بستر اور ٹینٹ کے انتظامات PDMA سنبھال رہی ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان کی ہدایت پر مفت روٹی کی تقسیم کے لیے کوئٹہ شہر میں مختلف علاقوں میں مراحلہ وار تندور لگائے جائیں گے پہلے مرحلے میں بی ایم سی ہسپتال دوسرے مرحلے میں احمدخان زئی جبکہ تیسرے مرحلے میں نیوکاہان میں لوگوں میں مفت روٹی تقسیم کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے پی پی ایچ آئی اور ڈی ایچ او کے مشترکہ تعاون سے کوئٹہ شہر میں ریپڈ ریسپانس ٹیموں کا قیام بھی عمل میں لایا ہے اور اس وقت 20 لوکیشن پر کرونا کے خلاف ٹیمیں لگائی گئی ہیں جو کہ مشتبہ مریضوں کی تشخیص کرئے گی تشخیص مثبت ہونے پر گھر میں یا ہسپتال میں آئسولیشن کرائیگی اس کے علاوہ پارٹ ٹیمیں جو کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوںمری آباد، ہزارہ ٹاؤن، ایئرپورٹ اور میاں غنڈی میں کام کر رہی ہیں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ حساس پروگرام کے تحت 54100 مستحقین میں رقم تقسیم کی جائے گی جس کے لیے 13 لوکیشن سینٹر قائم کر دیئے گئے ہیں اب تک 2864 مستحقین میں 365000 کی رقوم تقسیم کی جاچکی ہے ان 13 سینٹرز کی نگرانی مجسٹریٹس کر رہے ہیں جبکہ عوام قوم یا کسی اور امداد کے لئے ڈی سی آفس میں زحمت نہ کریں انہوں نے کہا کہ ضلع میں راشن کی تقسیم کے حوالے سے صوبائی حکومت کی جانب سے 13 کروڑ 50 لاکھ روپے ملے ہیں جن کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہیں کمیٹی میں محکمہ زراعت محکمہ خوراک اور لیبر کے نمائندے شامل ہیں اور راشن کی تقسیم کیلئے سیاسی حمایت حاصل کرتے ہوئے تمام راشن انکے تعاون سے ہی تقسیم کی جا رہی ہے دیگر صوبوں کے زائرین کی نقل و حرکت کے لیے ضلعی انتظامیہ موثر اقدامات اٹھا رہی ہیں اب تک ہزاروں زائرین کو مکمل سکیورٹی میں دیگر صوبوں تک پہنچا دیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ شہر میں دفعہ 144 اور لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد کروایا جارہا ہے اس سلسلے میں پولیس لیویز ایف سی کی مدد سے رش اور لوگوں کو ایک جگہ اکٹھا نہ رکھنے اور ہٹانے کے لیے کارروائی کی جارہی ہے اب تک لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر 2500 دکانیں سیل جبکہ 600 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے آخر میں انہوں نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا گیا کھلا ڈاؤن کے دوران گھروں میں رہنے کو ترجیح دیں، غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے اجتناب کریں اور حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ذمہ ار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔