ملتان: احساس پروگرام میں بھگدڑ، خاتون جاں بحق ، 20 زخمی

  • April 10, 2020, 11:46 am
  • Breaking News
  • 200 Views

جنوبی پنجاب کے شہر ملتان میں احساس پروگرام کے تحت رقم کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ گئی جس کے دوران ایک خاتون کلچ کر جاں بحق ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق ملتان میں واقع قاسم پور سینٹر میں احساس پروگرام کے تحت رقم کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچی ہے۔

بھگدڑ مچنے سے 20 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔