سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک میں فلائٹ آپریشن 21اپریل تک معطل کردیا

  • April 10, 2020, 11:41 am
  • COVID-19
  • 117 Views

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک میں فلائٹ آپریشن 21اپریل تک معطل کردیا، پاکستان میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا وبا کے پھیلنے کے پیشِ نظر ملک میں فلائٹ آپریشن معطل کردیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
سی اے اے نے پاکستان میں کام کرنے والی تمام فضائی کمپنیوں کو آگاہ کیا ہے کہ ملک میں 10اپریل سے 21اپریل سے فضائی آپریشن معطل رہے گا۔

اس سے قبل آج ہی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا وائرس کے پیش نظر اقدامات کے تحت موجودہ مرکزی کنٹرول سنٹر سے دور ایک عارضی اے ٹی سی ریڈار سروسز روم قائم کیا تھا تاکہ پاکستان آنے اور جانے والے طیاروں کی نقل و حمل کیلئے فضائی ٹریفک سروسز کی متبادل خدمات فراہم کی جا سکیں، جس کی اشد ضرورت تھی۔ تاہم اب ملک میں فلائٹ آپریشن 21اپریل تک معطل کردیا گیا ہے۔