چلتی ٹرین کے نیچے لیٹنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا

  • April 8, 2020, 11:42 pm
  • National News
  • 205 Views

چلتی ٹرین کے نیچے لیٹنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک شخص کو چلتی ٹرین کے نیچے لیٹے ہوئے دیکھا گیا۔بتایا کہ مذکورہ شخص نے 500 روپے کی شرط جیتنے کے لیے اپنی جان داؤ پر لگائی۔تاہم اب ساہیوال پولیس نے محمد سلیم نامی شخص کو ٹرین کی پٹڑی پر لیٹ کر ویڈیو بنوانے پر دفعع 144 کی خلاف ورزی اور خودکشی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
انڈیپنڈنٹ اردو کی رپورٹ کے مطابق ٹرین کے نیچے لیٹنے والے شخص کی عمر 45 سال ہے جو لاہور سے آنے والی مال گاڑی کے نیچے لیٹ گیا تھا۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ان کی تلاش شروع کی اور دو گھنٹے میں ہی گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
محمد سلیم کیخلاف ایف آئی آر میں خودکشی کی کوشش کرنا اور کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے صوبے میں نافذ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے کی دفعات درج کی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم نے پٹری کے پاس مجمع لگا کر کورونا وائرس پھیلنے کا سبب بننے کا جرم بھی کیا ہے۔محمد سلیم کا کہنا ہے کہ ا نہیں کوئی حیران کن ویڈیو بنوا کر شہرت حاصل کرنے کا شوق تھا اور جب ان کے دوستوں نے انہیں چیلنج کیا کہ وہ چلتی ٹرین کے نیچے نہیں لیٹ سکیں گے تو انھوں نے فوراً قبول کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم کو کیمرے والا موبائل استعمال کرنا بھی نہیں آتا تا اور اب وہ قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے بیانات تبدیل کر رہے ہیں۔بدھ کو ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جس نے انہیں پندرہ دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ملزم سے اب اس حوالے سے مزید تفتیش کی جائے گی۔واضح رہے کہ صوبہ بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے دفعہ 144 نافذ ہے۔