امریکا نے عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ روک دی

  • April 8, 2020, 11:37 pm
  • Breaking News
  • 273 Views

امریکا نے عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ روک دی گئی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر ذمے دارانہ رویے کی انتہاء کرتے ہوئے ڈبلیو ایچ او کو کرونا وائرس کے پھیلاو کا ذمے دار قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ روکنے کا اعلان کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ڈبلیو ایچ او نے کرونا پر بہت دیر سے ایکشن لیا۔
اس حوالے سے امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کا جلدبازی میں ووہان سے امریکی شہریوں کو نکالنے کا فیصلہ امریکا میں وائرس کے پھیلا کا سبب بنا .واضح رہے کہ ووہان میں وبا پھیلنے کے بعد چینی حکومت نے ان تمام ملکوں سے اپنے شہری ووہان سے نہ نکالنے کی درخواست کی تھی جو وہاں پھنسے ہوئے تھے تاہم امریکا نے خصوصی طیاروں کے ذریعے نہ صرف ووہان بلکہ چین کے مختلف شہروں سے امریکی شہریوں کو نکال لیا امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ابتدائی فلائٹس میں چین سے جانے والے کسی امریکی شہری کی میڈیکل جانچ نہیں کی گئی .وبا کے پھیلنے سے پہلے امریکی صدر امریکا محکمہ صحتسی ڈی سیجان ہوپکنز اور دیگر اداروں کے ماہرین کے مشوروں کو نظر اندازکرکے اسے عام نزلہ زکام قراردیتے رہے اور ان کی حکومت نے بروقت اقدامات نہیں کیئے جس کی وجہ سے امریکا آج وائرس سے متاثرہ دوسرا بڑا ملک ہی. امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکی شہری شدید دبا اور مشکلات کا شکار ہیں ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا پر عالمی ادارہ صحت نے تاخیر سے ایکشن لیا.انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کو امریکا سے بہت سے فنڈز ملتے ہیں لیکن آئندہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کو فنڈز دینے کے معاملے پر سوچیں گے انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او چین کے زیادہ قریب ہے جس نے چین کے لیے بارڈر کھلے رکھنے کا غلط مشورہ دیا خیال رہے کہ امریکا میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مختلف ریاستوں میں امریکا میں 24 گھنٹوں کے دوران 2000 افراد ہلاک ہو گئے اب تک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہی.سرکاری اعداد وشمار کے مطابق امریکا میں ہلاکتوں کی کل تعداد 11 ہزار 781 ہوگئی ہے امریکا میں 3 لاکھ 77 ہزار سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں نیو یارک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث 731 ہلاکتیں ہوئی ہیں، جو کہ اب تک ایک دن میں ریکارڈ کی جانے والی سب سے بڑی تعداد ہے اس وقت ریاست نیو یارک میں تقریبا 5500 اموات ہو چکی ہیں گورنر اینڈریو کومو نے شہریوں سے سماجی دوری برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے اور لوگوں کو اپنے اپنے گھروں کے اندر رہنے کا کہا گیا ہے.