بلوچستان، کے پی اور گلگت میں کروناٹیلی میڈیسن سینٹرز کے قیام کا اعلان

  • April 8, 2020, 12:02 am
  • COVID-19
  • 174 Views

لاہور: صوبائی حکومتوں نے خیبرپختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کروناٹیلی میڈیسن سینٹرز کے قیام کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب نے بلوچستان، خیبرپختونخواہ اور گلگت بلتستان کے گورنرز سے رابطہ کیا۔ دریں اثنا صدرآزاد کشمیرمسعود احمد خان سے بھی رابطہ کیا گیا۔

اس دوران کےپی، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کروناٹیلی میڈیسن سینٹرز کے قیام کا اعلان کیا گیا۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں بھی ٹیلی میڈیسن سینٹرز بنائے جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا ٹیلی میڈیسن سینٹرز کے قیام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ گزشتہ چند ہفتے میں کروناوائرس لیبارٹریز کی تعداد میں اضافہ کیا ہے، آنے والوں میں دنوں لیباٹریز کی تعداد 32 تک لے جائیں گے۔

اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ نئی لیباٹریز وہاں ہوں گی جہاں لوگوں کو آسان رسائی ہو، ممکنہ طور پر آنے والے دنوں میں کروناوائرس لیباٹریز کی تعداد 32 ہوجائے گی