سپر پاور امریکا نے کورونا کے خلاف جنگ میں چین سے مدد مانگ لی

  • April 7, 2020, 11:43 pm
  • World News
  • 203 Views

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی مشکل صورتحال کے پیش نظر مدد کے لیے چین پر نظر جمالی ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ چینی صدر کی بہت عزت کرتا ہوں، موجودہ صورتحال میں چین کو امریکہ کی مدد کرنی چاہیے۔چین اس وقت دنیا کے سامنے ماڈل بنا ہوا ہے۔
کیوں کہ چین نے مہلک کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیت لی ہے۔وہاں 24گھنٹوں میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی اور مقامی افراد میں کوئی نیا کیس بھی سامنے نہیں آیا۔وبا سے ملک بھر میں 3331 ہلاکتیں ہوئیں۔اکیاسی ہزار سات سو چالیس افراد متاثر ہوئے۔تاہم امریکہ میں کورونا وائرس سے دس ہزار آٹھ سو پچھتر افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ کہ متاثرین کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
امریکی صدر نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ انھوں نے صحیح وقت پر یورپ اور چین کے سفر پر پابندی عائد کی تھی کیونکہ اس وقت چین اور یورپ میں کورونا کے اس تیزی سے پھیل رہے تھے۔امریکی صدر نے مخالفین کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے وفاق کی نہیں۔وفاق کے پاس 9000 وینٹیلیٹر سپلائی کے لیے تیار ہیں۔
کوی ریاستوں کے گورنر میڈیکل سپلائی کے معاملے پر سیاست کر رہے ہیں۔امریکی صدر نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے آئی سی یو میں منتقل ہونے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ساتھ ہی انہوں نے چین سے مدد کی بھی درخواست کی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چائنا کے صدر کو کچھ دن پہلے کال بھی کر چکے ہیں جس میں انہوں نے کورونا کے خلاف مل کر لڑنے کا کہا تھا۔واضح رہے کہ چین کورونا کی وبا پر مکمل قابو پانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
کورونا وبا پھیلنے کا بعد آج پہلے دن چین میں کورونا سے ایک بھی ہلاکت نہیں ہوئی ہے اور ملک میں زندگی دوبارہ معمول پر آنے لگی ہے۔ چین سے شروع ہونے والی کورونا وائرس کی وبا اس وقت دنیا میں پھیلی ہوئی ہے جس سے سب سے زیادہ نقصان امریکا، اٹلی اور سپین میں ہورہا ہے جبکہ چین وبا پر قابو پاچکا ہے۔