سپریم کورٹ کا کوروناوائرس کے باعث رہاقیدیوں کو دوبارہ گرفتارکرنےکا حکم

  • April 7, 2020, 2:04 pm
  • National News
  • 102 Views

اسلاآباد:سپریم کورٹ نےکورونا وائرس کے باعث قیدیوں کی ضمانت سے متعلق اسلام آباد اورسندھ ہا ئیکورٹ کےفیصلے کالعدم قراردیتے ہوئے رہائی پانے والے قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ۔

چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے لارجر بینچ نے کورونا وبا ءکے پیش نظر قیدیوں کی رہائی سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔

سپریم کورٹ نے قیدیوں کی رہائی سے متعلق اسلام آبادہائیکورٹ اورسندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کالعدم قرار دے دیئے ۔

سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کی تجاویز منظور کرلیں،عدالت نے دائر درخواست کو قابل سماعت قرار دے دیااور رہا کئے گئے قیدیوں کو دو بارہ گرفتار کرنے کا حکم دےدیا۔

سپریم کورٹ نے سنگین جرائم ،نیب اور منشیات کے مقدمے میں دی گئی ضمانتیں منسوخ کردیں۔