آرمی چیف کے حکم پر طبی آلات کی ایمرجنسی سپلائی کوئٹہ روانہ

  • April 7, 2020, 2:00 pm
  • National News
  • 115 Views

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق بلوچستان کے طبی عملے کے لیے ضروری سامان بھجوا دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ میڈیکل سامان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر بھجوایا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ آرمی چیف کے حکم پر کوئٹہ کے لیے میڈیکل آلات کی ہنگامی فراہمی کی جا رہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس اس جنگ میں فرنٹ لائن سپاہی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومتِ پاکستان مطلوبہ وسائل کے حصول اور فراہمی کے لیے سخت کوشش کر رہی ہے۔