ڈی جی خان سے کلیئر 8افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

  • April 7, 2020, 1:57 pm
  • COVID-19
  • 116 Views

چنیوٹ : ڈی جی خان سےکلیئر8افرادمیں کوروناوائرس کی تصدیق ہوگئی ، ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت اور سرویلنس ٹیموں کی کلیئرنس تک علاقے سیل رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمدریاض نے ڈی جی خان سے کلیئر8 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق کردی اور بھوانہ کے 3،چنیوٹ کےایک گاؤں کوآئسولیشن کادرجہ دے دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ چاروں دیہاتوں میں رہائشیوں کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی اور محکمہ صحت، سرویلنس ٹیموں کی کلیئرنس تک علاقے سیل رہیں گے۔

یاد رہے گذشتہ ماہ کے آخر میں ڈیرہ غازی خان کے قرنطینہ سے بھی 26 زائرین کو کرونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر گھروں کو روانہ کردیا گیا تھا، مذکورہ زائرین کا تعلق فیصل آباد سے تھا۔

خیال رہے پنجاب سے کورونا وائرس کے مزید 86 کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد مریضوں کی تعداد 2004 ہوگئی ہے،
ترجمان کا کہنا ہے کہ مریضوں کے اعدادوشمار زائرین، تبلیغی ارکان، قیدی اور عام شہریوں کی درجہ بندی میں رکھے جا رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ڈی جی خان میں 213 زائرین، ملتان میں 359 زائرین، فیصل آباد میں 5 کنفرم زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کا کہنا ہے کہ رائے ونڈ مرکز میں 398، منڈی بہاوالدین میں 3، سرگودھا 13، وہاڑی 14، راولپنڈی میں 6، جہلم میں 10تبلیغی ارکان ، ننکانہ میں 2، گجرات 8، رحیم یار خان 15، بھکر 1، خوشاب 4، راجن پور 1، حافظ آباد میں 31، سیالکوٹ 4، لیہ میں 13 تبلیغی ارکان میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔