کورونا وائرس کے بعد ایک اور آفت کا سامنا، دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب

  • April 7, 2020, 1:39 pm
  • National News
  • 165 Views

پوری دنیا کی طرح اس وقت پاکستان پر بھی مشکل کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس نے اس وقت پاکستان میں بھی اپنے قدم جمائے ہوئے ہیںجس کے بعد لوگوں میںاس کا خوف پایا جا رہا ہے۔ لیکن اب ایک اور آفت نے پاکستان کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونے سے زمیندارہ ٹوٹ گیا ہے جس کے بعد اونچے درجے کے سیلاب نے کئی ایکڑ پر تیار گندم کی فصل کو اپنی لپیٹ میں لے کر تباہ کر دیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ تقریباََ ایک ہزار سے زیادہ ایکڑ کی زمین پر گندم تیار تھی جس کو سیلاب نے تباہ کر دیا ہے۔ مقامی کچھ گاؤں کے کاشتکاروں نے مجموعی طور پر کاروبار کرنے کے لئے یہ گندم اگائی تھی۔ عموماََ کاشتکاروں کا ذریعہ آمدن یہی ہوتا ہے کہ وہ کوئی فصل اگاتے ہیں اور اس کو بیچ کر سارا سال اپنے گھر کا خرچہ پوا کرتے ہیں۔
لیکن دریائے چناب میں سیلا ب آنے کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کافی مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پوری کی پوری فصل تباہ ہونے کے بعد کاشتکاروں میں پریشانی دیکھی گئی ہے کیونکہ یہ فضل ان کے لئے روزگار تھی۔ پورے پاکستان میں اس وقت غذائی قلت کا سامنا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ہر قسم کے کاروبار کو روک دیا گیا ہے ۔ معاشرے کا ایک بہت بڑا حصہ اس سےمتاثر ہوا ہے۔ مزدوروں اور کاشتکاروں کا شمار اس طبقے سے ہوتا ہے جو اس لاک ڈاؤن سے بہت زیادہ متاثر ہیں۔
اس کے علاوہ جو گندم ضائع ہوگئی ہے، وہ نہ جانے کتنے افراد کے گھروں میں جانی تھی۔ اس مشکل وقت میں پاکستان کو بہت سی مشکلات کا پہلے سے ہی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لیکن اب دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونے سے زمیندارہ ٹوٹ گیا ہے جس کے بعد اونچے درجے کے سیلاب نے کئی ایکڑ پر تیار گندم کی فصل کو اپنی لپیٹ میں لے کر تباہ کر دیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ تقریباََ ایک ہزار سے زیادہ ایکڑ کی زمین پر گندم تیار تھی جس کو سیلاب نے تباہ کر دیا ہے۔