پی پی رہنما نے غریب اور غربت کا مذاق بنادیا، ویڈیو وائرل

  • April 5, 2020, 12:44 am
  • COVID-19
  • 140 Views

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما رئیس عبدالرحمان چاچڑ کی غریب پروری کی ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں انہوں نے غریب اور غربت کا مذاق بنا دیا ہے۔

ویڈیو میں پیپلز پارٹی کے رہنما ہزار ہزار روپے دے رہے ہیں لیکن وہ اس طرح کے ہزار کا نوٹ سامنے رکھ کر ہاتھ اونچا کرکے تاکہ واضح طور پر ہزار کا نوٹ نظر آ سکے اور ویڈیو بنانے والے کو بھی کہہ رہے ہیں کہ ویڈیو ٹھیک آئے۔

مدد کرنے کا یہ انداز تو غریب کی غربت کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے اس کی عزت نفس سے کھیلنا ہے۔ اس وقت بھی لوگوں کو اللہ پاک کا خوف نہیں آ رہا وہ بے دھڑک دکھاوا کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالرحمان چاچڑ کی ویڈیو وائرل ہے اور اس پر لوگ شدید تنقید بھی کر رہے ہیں، لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سے بہتر ہے کہ وہ کسی کی مدد ہی نہ کریں۔ مدد کیلئے کہا گیا ہے کہ جب آپ کسی غریب کی مدد کرتے ہیں تو دوسرے ہاتھ کو بھی پتہ نہ چلے لیکن یہاں تو غریب کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔