اپریل6 سے پاک افغان بارڈر کھولنے کا اعلان

  • April 4, 2020, 11:57 pm
  • National News
  • 191 Views

اسلام آباد: پاکستان نے افغان شہریوں کی واپسی کے لیے 6 اپریل سے سرحد کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق افغان حکومت کی جانب سے سرحد کھولنے کی درخواست کی گئی تھی۔ پاکستان افغانستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کرتا ہے، افغان حکومت کی خصوصی درخواست اور انسانی ہمدردی پر اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں موجود افغان شہریوں کو واپس جانے دیا جائے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم اور چمن کے مقام پر سرحدی پوائنٹس 6 سے 10 اپریل تک مخصوص اوقات کار میں کھلے رہیں گے تاکہ افغان شہری واپس جاسکیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے گزشتہ ماہ سے افغان سرحد بند کررکھی ہے۔