چین نے کورونا سے پیدا شدہ صورتحال میں 3 بڑے فائدے اٹھا لیے

  • April 4, 2020, 11:49 pm
  • Business News
  • 253 Views

معروف صحافی سمیع ابراہیم کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد جس طرح تیل کی قیمتوں میں کمی ہورہی ہے اس طرح آج تک نہیں ہوا۔آنے والے دنوں میں پیٹرول کی قیمت صفر ہوجائے گی کیونکہ ریفائنریوں کے پاس آئل سٹور کرنے کی گنجائش موجود نہیں ہوگی۔شیل ایک بہت بڑی امریکی کمپنی ہے ،پاکستان میں بھی اس کے کئی سٹیشنز ہیں،یہ کمپنی بیک کرپٹ ہو گئی ہے۔
کبھی کسی نے سوچا نہیں تھا کہ آئل کمپنیاں بھی بینک کرپٹ ہوں گی۔چائنا کے لیے بہت بڑا موقع ہے اس کو خریدنے کا۔یہ بات میں اس لئے کر رہا ہوں کیونکہ جو اعدادوشمار سامنے آرہے ہیں اس کے مطابق کورونا نے دنیا کی معیشت کو تباہ کردیا لیکن اس صورتحال میں سب سے بڑا فائدہ چین کا ہوا ہے۔
سمیع ابراہیم نے مزید کہا کہ اس وقت دنیا کے لیڈنگ بینکس ( فائنانشل انسٹیٹیوٹ ) میں چار چین کے ہیں۔

یہ بینکس آج سے چھ سات ساتھ سال پہلے امریکہ کے تحت ہوتے تھے۔لیکن اب اس لسٹ میں امریکہ کا چھٹا نمبر ہے۔اس کے بعد چین کی بڑی بڑی ٹیکنیکل کمپنیز اسٹاک کے شئیرز امریکی کمپنیوں کے پاس تھے،یورپین کمپنوں کے پاس تھے تو جس وقت کرونا کی وبا آئی ہے، چائنہ کی کرنسی ڈی ویلیو ہوئی اور چائنا کا سٹاک نیچے گرا تو جو ویسٹرن سٹاک ہولڈرز تھے انہوں نے فٹافٹ اپنے سٹاک بیچ دیے۔
یعنی کہ امریکیوں نے چینی کمپنیوں کی اونرشپ بیچ دیں۔اس وقت چینی حکومت نے ان سب کمپنیوں کو خرید لیا۔تو وہ ساری کمپنیاں جن کے شئیرز امریکہ ،جاپان اور روس نے خریدے تھے وہ چینی حکومت نے دوبارہ خرید لئے۔یعنی کے اگر اب جب کاروبار اٹھے گا تو ان کمپنیوں کو حاصل ہونے والا منافع چینی حکومت کے پاس جائے گا۔چائنا کو امریکی کمپنی شیل بھی خریدنے کا کہا جا رہا ہے۔یعنی کے کورونا وائرس جس ملک سے شروع ہوا اس نے اس پر قابو پا لیا اور دوبارہ سے معیشت بھی بحال ہونے لگی ہے۔جبکہ دوسری جانب تیل کی قیمت میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔