بلوچستان میں تبلیغی جماعت کے بانی مولاناقاری حبیب الرحمن انتقال کرگئے

  • April 3, 2020, 11:36 pm
  • National News
  • 168 Views

بلوچستان میں تبلیغی جماعت کے بانی مولاناقاری حبیب الرحمن انتقال کرگئے
مرحوم کااسلامی دنیا میںبڑانام ،زندگی اسلام کی ترویج کیلئے وقف کررکھی تھی
ہزاروں افراد کی موجودگی کانسی قبرستان میںسپردخاک،سیاسی ومذہبی رہنمائوںکی تعزیت
کوئٹہ(سٹاف رپورٹر+پ ر)بلوچستان تبلیغی جماعت کے بانی ممتاز علمی وروحانی شخصیت مسلمانان عالم کو ایک امت بنانے کی دھن میں ہر وقت سرگرمِ عمل ، داعی کبیر ، غم خوارِ امت نمونہ اسلاف عظیم مبلغ حضرت مولانا قاری حبیب الرحمان دنیا سے رحلت فرماکر. اللہ جل شانہ کے حضور حاضر ہو گئے مرحوم کو آج کانسی قبرستان میں ہزاروں افراد کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں علما قبائلی عمائدین مرحوم کے معتقدین اور زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ضلعی سینئر نائب امیر مولوی خورشید احمد ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مفتی روزی خان قاری مھراللہ مولانا محمد ایوب حافظ مسعوداحمد عبدالغنی شہزاد میر سرفراز شاہوانی حافظ شبیر احمدمدنی حافظ خلیل سارنگزئی حاجی قاسم خان خلجی حافظ مجیب الرحمان ملاخیل نے ایک تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ مولانا قاری حبیب الرحمان رحمتہ اللہ علیہ کے انتقال سے جمعیت علمائے اسلام سمیت تمام دینی ومذہبی حلقے افسردہ ہیں اسلام کی ترویج اور پیغامِ امن کے پھیلاو میں انکا کردار کلیدی حیثیت کے حامل تھے دین کی تبلیغ واشاعت کے لیے خدمات قابل قدر اور ناقابل فراموش ہیں ان کی ساری زندگی اس کام میں صرف ہوئی انکی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گاقاری صاحب کا اسلامی دنیا میں ایک بڑا نام ہے اپنی تمام زندگی دین اسلام کے لیے وقف کرلی تھی اللہ تعالی کی عظمت و کبریائی اور اسی سے سب کچھ ہونے کو بیان کرتے تھے قاری حبیب الرحمان صاحب کئی عشروں سے کوئٹہ کے تبلیغی مرکز صدیقیہ مسجد میں مقیم تھے بلوچستان کے ہرکونے میں دعوت تبلیغ کا پیغام پھنچا یا اور انکی تقریر ایک پر اثر دلوں کو تبدیل کرنے والی تھی ان کی علمی ودینی خدمات ہی سے لوگوں کی زندگیوں میں بڑی تبدیلیاں رونماں ہوئیں اورمعاشرے میں اسلامی ماحول کو تقویت ملی ان کی رحلت سے کوئٹہ شہر بہت بڑے محسن سے محروم ہوگیا ہے