کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع میں نماز جمعہ کو باجماعت ادا کی گئی

  • April 3, 2020, 11:35 pm
  • National News
  • 184 Views


خطبہ اور نماز اد اکی گئی نماز جمعہ کے دوران کسی بھی ناخوشگوارواقعہ سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے
اس مہلک و خطرناک بیماری سے نمٹنے کیلئے اللہ سے رجوع اور اس کے بعد حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عملدرآمد ضروری ہے کیو
کوئٹہ(پ ر)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع میں نماز جمعہ کو باجماعت ادا کی گئی تاہم حکومتی احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے صرف خطبہ اور نماز اد اکی گئی نماز جمعہ کے دوران کسی بھی ناخوشگوارواقعہ سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے نماز کے دوران علماء کرام امت مسلمہ کی بہتری اور کورونا جیسے وباء کے خاتمے کیلئے اجتماعی دعا بھی کی گئی اور لوگوں کو ہدایت کی گئی کہ اس مہلک و خطرناک بیماری سے نمٹنے کیلئے اللہ سے رجوع اور اس کے بعد حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عملدرآمد ضروری ہے کیونکہ اگر ہم نے اس پر عمل نہیں کیا تو اس مہلک بیماری کے خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں علماء کرام نے کہا کہ یہ مہلک بیماری ایک طرف انسانوں کی اعمال کا نتیجہ اور عذاب الٰہی ہے جو قیامت کی نشانیوں میں سے ایک ہے اس حوالے سے باقاعدہ تاریخ پڑی ہوئی ہے ایک وقت ایسا آئیگا جو مشرق سے مغرب تک لوگ اس کی لپیٹ میں آئیگی لیکن مسلمان اپنے اعمال پر توبہ کرنے کیلئے مغربی طرز کی بجائے اسلامی طریقے یعنی گھرمیں بیٹھ کر عبادات نوافل اور اللہ کے حضور میں سجدہ زیر ہو کر دعا کریں انہوں نے کہاکہ عوام حکومت کے ساتھ تعاون کریں جو ہدایات حکومت کی طرف سے جاری ہوتے ہیں اس پر عملدرآمد کیا جائے اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے تھے