پاکستان میں کورونا سے 31 اموات، کیسز کی تعداد 2291 تک پہنچ گئی

  • April 2, 2020, 12:20 pm
  • COVID-19
  • 97 Views

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں تشویشناک اضافہ ہوتا جارہا ہے، کورونا کے مریضوں کی تعداد 2200 سے تجاوز کرگئی جبکہ اموات کی تعداد 31 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس کاتیزی سےپھیلاؤ جاری ہے، چھبیس فروری سے اب تک کے اعداد و شمار تشویشناک ہوتے جارہے ہیں، پہلے کیس سے ایک مہینے بعد یعنی چوبیس مارچ تک ایک ہزار کیس رپورٹ ہوئے۔ اس کے اگلے ہی ہفتے یہ تعداد ڈبل ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے تازہ اعدادو شمار جاری کردیے ،جس میں بتایا پاکستان میں کوروناوائرس سےاموات کی تعداد31ہوگئی جبکہ وائرس کیسزکی تعداد2291 تک پہنچ گئی ہے۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق 24 گھنٹےکےدوران پاکستان میں76نئےکیس رپورٹ ہوئے، پنجاب میں کورونا وائرس کےسب سےزیادہ845کیسز ہیں جبکہ سندھ میں کوروناوائرس کے کیسز کی تعداد743ہوگئی ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق گلگت بلتستان میں187،بلوچستان میں 169 ، کےپی میں276،اسلام آباد میں 62، آزاد کشمیر میں9کیسز ہیں۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے107مریض صحتیاب ہوچکےہیں جبکہ کورونا کے 9 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس ووہان اورایران کے وائرس سے قدر ےمختلف ہے۔

خیال رہے پاک فوج ملک کے طول وعرض میں متحرک ہےاور سول انتظامیہ کی معاونت کے ساتھ عملی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

پاک فوج نے تمام وسائل، بیشتر اثاثے اور افرادی قوت وقف کردی ہے اور پاک آرمی کے فیلڈ اسپتال، ڈاکٹر، لیبارٹریز عوامی خدمت میں پیش پیش ہیں جبکہ پاک آرمی طبی آلات، حفاظتی و ضروری اشیا میں بھرپورتعاون کررہی ہے۔