سعودی عرب میں کورونا کے 157نئے کیسز سامنے آگئے

  • April 2, 2020, 11:30 am
  • COVID-19
  • 83 Views

سعودی عرب میں کورونا کے 157نئے کیسز سامنے آگئے ہیں جس کے بعد مملکت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1720ہوگئی ہے۔ سعودی وزراتِ صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورنا کے 157 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ سعودی عرب میں شدید کوششوں کے باوجود کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
دوسری جانب دینا بھر میں کورونا وائرس فی الحال بے قابو ہے اور اس کے کیسز میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ دنیا بھر میں ابھی تک 54ہزار افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ساڑھے8 لاکھ سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ چین سے شروع ہونے والی یہ وبا اٹلی میں تباہی مچانے کے ساتھ اب امریکا میں پھیل گئی ہے جہاں دنیا میں سب سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 2لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
انہی حالات کی وجہ سے سعودی عرب نے حج کی تیاریاں بھی موخر کرنے کا کہا ہے۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے کہا ہے کہ حج کی ادائیگی کے حوالے سے صورتحال کا ہم جائزہ لے رہے ہیں، صورتحال ابھی واضح نہیں ہے ، عمرے کی ادائیگی پر پابندی اور مساجد کی بندش بہت مشکل فیصلے تھے ، انسانی جانوں کو بچانے کیلئے مشکل اقدامات اٹھانے پڑے اور دین اس بات کی اجازت دیتا ہے. سعودی مملکت میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 800 سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔
جس کے بعدحکام کی جانب سے سخت اقدامات لیے جا رہے ہیں۔ سعودی محکمہ صحت کی جانب سے آج کے روز ایک خصوصی حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے تحت مدینہ منورہ کے تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں میں او پی ڈی بند کر دی گئی ہے اس کے علاوہ مریضوں سے ملاقاتوں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔