وزیراعظم عمران خان احساس کفالت پروگرام کے اہل نہیں: سروس کا وزیراعظم کو جوابی میسج

  • April 1, 2020, 11:49 pm
  • National News
  • 189 Views

'' آپ سرکاری ملازم ہیں اس لیے احساس کفالت پروگرام کے اہل نہیں ہیں'' یہ جواب احساس کفالت پروگرام کی میسجنگ سروس کی جانب سے وزیراعظم کو جوابی میسج میں بھیجا گیا جب وزیراعظم نے اپنا شناختی کارڈ نمبر سروس کے نمبر پر بھیجا۔ تفصیلات کے مطابق آج وزیراعظم عمران خان نے احساس کفالت پروگرام کی اہلیت جانچنے کیلئے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8171 پر بھیجا تو انہیں جوابی میسج آیا کہ آپ سرکاری ملازم ہونے کی وجہ سے اس کے اہل نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ایس ایم ایس سروس کا بدھ کو باضابطہ اجراء کر دیا۔ ایس ایم ایس سروس سے نادار افراد کی شناخت میں مدد ملے گی، 8171 پر ایس ایم ایس بھیجنے سے نقد رقم کے حصول کی فراہمی سے متعلق جواب موصول ہو جائے گا۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیراعظم کو ایس ایم ایس سروس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

احساس ایس ایم ایس مہم کے ذریعے شہریوں کو آگاہ کیا جائے گا ، وزیراعظم نے جب اپنا شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس سروس کے نمبر 8171 پر بھیجا تو یہ پیغام آیا کہ آپ سرکاری ملازم ہونے کی وجہ سے احساس ایمرجنسی پروگرام کے لئے اہل نہیں ہیں۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ایس ایم ایس سروس نادار افراد کی شناخت کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔
احساس بھرپور رابطہ مہم کے ذریعے نوجوانوں کو آگاہ کیا جائے گا کہ 8171 پر ایس ایم ایس بھیج کر اپنی اہلیت کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے۔ ایس ایم ایس بھیجنے پر انہیں ایک جوابی ایس ایم ایس موصول ہو گا کہ وہ کس طرح رقم حاصل کر سکتے ہیں، اگر ان کی ڈیٹا بیس میں نشاندہی نہیں ہو گی تو انہیں متعلقہ ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی جائے گی