اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 4 سال کے دوران ایک دن کا سب سے بڑا اضافہ

  • March 31, 2020, 9:04 pm
  • Business News
  • 134 Views

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 4 سال کے دوران ایک دن کا سب سے بڑا اضافہ، منگل کے روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1208 پوائنٹس کے اضافے سے 29 ہزار کی سطح بحال ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے باعث جہاں دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس تباہی کا شکار ہوئیں، وہیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج بھی بری طرح متاثر ہوئی۔
تاہم اسٹیٹ بینک پاکستان نے صارف قرضوں کی ادائیگی ایک سال تک موخر کرنے کی منظوری کے اعلان سے منگل کے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1208 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھی گئی۔
ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 500 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 28 ہزار 526 پوائنٹس تک پہنچ گئی کاروبار کے دوران انڈیکس میں زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 29 ہزار کی سطح پر بحال ہو گیا۔ کاروبار کے دوران 45,205,323 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 1,318,160,399 بنتی ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں اسٹاک مارکیٹ میں مزید بہتری دیکھنے میں آئے گی۔
واضح رہے کہ اکستان اسٹاک مارکیٹ گزشتہ ماہ سے مسلسل منفی زون میں ٹریڈ کر رہی ہے جس کے باعث 100 انڈیکس 42 ہزار کی سطح سے گر کر 28 ہزار پر پہنچ گیا۔ تاہم اب اسٹیٹ بینک اور حکومت کے کچھ ہنگامی اقدامات کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں بہتری کی امید نظر آ رہی ہے۔