ایک ماہ میں پاکستان کی تیار کردہ کورونا تشخیصی کٹس دستیاب ہوں گی، فواد چوہدری

  • March 30, 2020, 11:22 pm
  • COVID-19
  • 101 Views

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایک ماہ میں پاکستان کی تیار کردہ کورونا ٹیسٹنگ کٹس استعمال کے لیئے دستیاب ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا ٹیسٹنگ کٹس اور وینٹی لیٹرزکی ہنگامی بنیادوں پر تیاری سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے بتایا کہ ایک ماہ میں پاکستان کی تیار کردہ کورونا ٹیسٹنگ کٹس استعمال کی جاسکیں گی۔

انہوں نے کہا کہ مقامی طور پر تیار کردہ وینٹی لیٹرز بھی ایک ماہ میں استعمال کیلئے دستیاب ہوں گے، وینٹی لیٹرز اور کورونا ٹیسٹنگ کٹس طے شدہ معیار کے عین مطابق ہوں گے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وینٹی لیٹرز اور کٹس عالمی ریٹ سے 3گنا کم قیمت پر دستیاب ہوں گے۔

گزشتہ روز اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے بتایا کہ 3 ہفتے پہلے ٹیسٹنگ کٹس اور وینٹری لیٹرز کے لیے اقدامات اٹھائے گئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا ٹیسٹنگ کٹس اس وقت 7 سے 8 ہزار روپے کی ہے،کرونا ٹیسٹ پراپر ٹیسٹنگ نہ گزرنے تک مفید نہیں ہوسکتا۔