عوام کو کسی بھی مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے،سردارصالح بھوتانی

  • March 30, 2020, 11:11 pm
  • National News
  • 103 Views

عوام کو کسی بھی مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے،سردارصالح بھوتانی
اوتھل(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں وہ اپنے صوبے اور اپنے حلقہ انتخاب کے عوام اور حلقہ احباب کے ساتھ کھڑے ہیں اور اپنے عوام کو درپیش مسائل ومصائب کے حل کے حوالے سے حکومتی سطح پر اقدامات اٹھانے میں مصروف ہیں یہ بات انھوں نے گزشتہ روز فون پر حب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہاکہ ماضی کی طرح اب بھی اپنے عوام کو کسی بھی مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے انھوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں مہلک وباء کرونا وائرس سے جو طبقات بالخصوص روزانہ اجرت کمانے والے جو کہ متاثر ہو رہے ہیں اُنکے لیئے امدادی پیکج کے ذریعے مدد کی جائے گی اور جو بھی متاثر ہوئے ہیں ان تمام جائز مستحقین کی معاونت کی جائے گی انھوں نے کہاکہ وہ اس سلسلے میں حکومتی سطح پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اور PDMAسے مسلسل رابطے میں ہیں عوام خود کو تنہا نہ سمجھیں وہ اپنے عوام سے رابطے میں رہیں گے جبکہ دوست احباب سے بھی رابطے میںہیں وہ ان سے بھی رابطے میں ہیں لیکن موجودہ صورتحال کی وجہ سے صرف ملاقات سے قاصر ہیں اور فزیکل ڈسٹینس اسوقت کے حالات میں سب کی مجبوری ہے اور اس چیز کا ادارک عوام بھی رکھتے ہیں لہٰذا وہ لاک ڈائون اور آئسولیشن کاخیال رکھیں اور خود کو ہجوم سے دور رکھیں اور خود کو اپنے گھروں میں محفوظ رکھیں تاہم جہاں تک بات رابطے کی ہے تو ہمیشہ سے انکے دل اپنے عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں انھوں نے کہاکہ وہ اپنے حلقہ انتخاب کے عوام کی ہر ممکن مدد کیلئے کوشاں ہیں اور اللہ کے حکم سے ہر ممکن اور جائز مدد کی جائے گی سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا کہ موجودہ صورتحال کی وجہ سے جو طبقات متاثر ہوئے ہیں وہ حکومت کی جانب سے جاری فارمز کے تحت اپنی درخواستیں متعلقہ تحصیلداروں کے دفاتر میں جمع کرائیں اور جو بھی مستحق ہونگے انہیں امداد ضرور ملے گی