کوئٹہ میں لاک ڈاؤن کا ساتواں روز؛ تمام کاروباری مراکز بند اور سڑکیں سنسان

  • March 30, 2020, 11:02 pm
  • COVID-19
  • 221 Views

کوئٹہ میں لاک ڈاؤن کا ساتواں روز ہے جس کے باعث تمام کاروباری مراکز بند اور سڑکیں سنسان ہیں۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے کوئٹہ میں آج بھی لاک ڈاؤن ہے، ساتویں روز تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند ہیں، جناح روڈ، قندہاری بازاراور پرنس روڈ پر شہریوں کا رش انتہائی کم ہے۔

پولیس اور ایف سی نے باچاخان چوک سمیت دیگر علاقوں میں پوزیشنیں سنبھال رکھی ہیں جب کہ شہری اشیائے ضروریہ کی خریداری میں مصروف ہیں۔
دوسری جانب شہر میں مختلف میڈیکل اسٹورز کو مہنگے داموں سینی ٹائزر اور ماسک فروخت کرنے پر ضلعی انتظامیہ نے سیل کر دیا ہے۔