گرمی کے آغاز میں مزید تاخیر ہوگئی، موسلادھار بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشن گوئی

  • March 30, 2020, 10:55 pm
  • Weather News
  • 165 Views

گرمی کے آغاز میں مزید تاخیر ہوگی، موسلادھار بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشن گوئی، آئندہ دو روز تک اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک اور تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ دو روز تک راولپنڈی، اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک اور تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران دیر، کوہستان، شانگلہ، بونیر، سوات، چترال، مالاکنڈ اور کشمیر میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی توقع ہے جبکہ بارش اور ژالہ باری کے باعث گندم کی فصل کو جزوی نقصان کا بھی خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو اسلام آباد مطلع ابرآلود اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں میں مطلع ابرآلود راور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے ضلاع چترال، دیر، کوہاٹ، مردان، میرکھانی، سیدو شریف، پشاور، کالام، کرم، بنوں، ایبٹ آباد، مانسہرہ ،ڈی آئی خان اور وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ سندھ میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا تاہم راولپنڈی، گوجرنوالہ، سیالکوٹ، لاہور، سرگودہا، جہلم، اٹک، میانوالی، لیہ اور بھکر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملتان اور ڈی جی خان میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم کوئٹہ اور ژوب میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے اضلاع میں ہلکی بارش ہوئی۔ پاراچنار 08، بنوں 02 اور کوئٹہ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ پیر کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔