ملک میں کرونا وائرس سے انتقال کر جانے والے افراد کی تعداد 22 ہوگئی

  • March 30, 2020, 10:54 pm
  • COVID-19
  • 112 Views

ملک میں کرونا وائرس سے انتقال کر جانے والے افراد کی تعداد 22 ہوگئی، پنجاب وائرس سے متاثر ہونے والا ملک کا سب سے بڑا صوبہ، ملک بھر سے اب تک 1690 کیسز رپورٹ ہو چکے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کا شکار ایک اور مریض جاں بحق ہوگیا ہے، جس کے بعد وائرس سے متاثرہ انتقال کر جانے والے افراد کی کل تعداد 22 ہوگئی ہے۔
جبکہ مزید بتایا گیا ہے کہ ملک بھر سے اب تک 1690 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ اس حوالے سے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ مقامی سطح پر کرونا وائرس کے29 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے، مقامی لوگوں کی تعداد بتدریج بڑھ رہی ہے، کل 1625 کیسز میں 857 ایران سے آنے والے زائرین اور 247 دیگر ممالک سے آئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 99 کورونا کیسز سامنے آئے، ملک میں 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز کی تعداد گزشتہ روزسے کم ہیں۔

اسی طرح 5 اموات ہوئیں۔ جس کے ساتھ ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 1690ہوگئی ہے۔ ابھی تک 21اموات ہوچکی ہیں۔ ہسپتالوں میں 783 میں سے 773 افراد کی حالت بہترہے جلد صحت یابی متوقع ہے۔ آنے والے دنوں میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ اسی طرح ہسپتالوں میں 10 کی حالت تشویشناک ہے۔ واضح رہے کہ موجودہ صورتحال میں اس وقت ملک کے تمام صوبوں اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت گلگلت بلتستان اور آزاد کشمیر لاک ڈاون کی حالت میں ہیں۔
ملک کی سرحدیں اور قومی شاہراہیں بھی بند کی جا چکیں، فلائٹ آپریشن بھی بند ہے۔ مساجد میں لوگوں کے باجماعت نماز کی ادائیگی پر، عوامی اجتماعات کے انعقاد اور مارکیٹوں کو کھولنے پر پابندی عائد ہے۔