لاہور: نیوز اینکر کرونا وائرس سے متاثر، رپورٹ کی تصدیق

  • March 28, 2020, 11:23 pm
  • COVID-19
  • 286 Views

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت سے تعلق رکھنے والی نجی ٹی وی کی نیوز اینکر کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ پازیٹیو آگئی۔

لاہور سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ اینکر کو ناول کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں جس کے بعد انہوں نے مرض کی تشخیص کا ٹیسٹ کروایا۔

ہفتے کے روز خاتون اینکر کی ٹیسٹ رپورٹ آئی جس میں انہیں کرونا کی تشخیص ہوئی۔

محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد اب تک 557 تک پہنچ گئی جبکہ ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 1495 تک پہنچ چکی ہے۔

پنجاب میں کرونا کے کیسز تیزی سے رپورٹ ہوئے اور چوبیس گھنٹوں کے دوران کئی مریض سامنے آئے۔ صوبے میں اب تک پانچ اموات ہوئیں جبکہ 4 مریض صحت یاب بھی ہوئے۔

وزارتِ صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک ہزار495 تک پہنچ گئی۔ پنجاب میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔

سندھ میں اب تک 469، خیبرپختونخواہ میں 188، بلوچستان میں 133، گلگت بلتستان میں 107، اسلام آباد میں 39، آزاد کشمیر میں دو مریض زیر علاج ہیں۔

پاکستان میں کرونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 12 ہوگئی جبکہ 7 مریضوں کی کی حالت تشویشناک ہے، علاوہ ازیں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی 25 تک پہنچ گئی۔