سندھ حکومت نے نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی

  • March 26, 2020, 9:47 pm
  • COVID-19
  • 107 Views

ندھ حکومت کی جانب سے نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی، صرف مسجد کا عملہ یا 3 سے 5 افراد مساجد میں نماز ادا کرسکیں گے۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے مطابق کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کیلئے ڈاکٹرز اور دیگر ماہرین نے تجویز دی تھی کہ مساجد میں اجتماعات پر پابندی عائد کی جائے۔ اس سلسلے میں تمام مکاتب فکر کے علماءکے ساتھ مشاورت کی جنہوں نے فیصلے کا اختیار سندھ حکومت کو دیا۔

ترجمان سندھ حکومت نے بتایا کہ تجاویز اور مشاورت کے بعد سندھ حکومت نے نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔ مساجد میں صرف عملے کے ارکان یا 3 سے 5 لوگ جمعہ کی نماز ادا کرسکیں گے اور سندھ بھر میں نماز جمعہ کے اجتماعات نہیں ہوں گے، پنجگانہ نمازوں میں بھی یہی پابندی ہوگی جو 27 مارچ سے 5 اپریل تک جاری رہے گی۔

انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے سندھ کے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کردی ہے کہ وہ اس پابندی پر عملدر آمد یقینی بنائیں۔