پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز اور اموات کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا

  • March 26, 2020, 9:33 pm
  • COVID-19
  • 169 Views

پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے اور یہ تعداد بڑھ کر 1130 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 28 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1130 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرہ ایک مریض نے زندگی سے ہاتھ دھوئے ہیں جس کے باعث جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 9 ہوگئی ہے۔

اس وقت کورونا کے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد سندھ میں ہے جہاں 421 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔ پنجاب میں اب تک کورونا سے 345 ، بلوچستان میں 131، خیبر پختونخوا میں 123 ، گلگت بلتستان میں 84 ، اسلام آباد میں 25 اور آزاد جموں و کشمیر میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہے۔

سرکاری ویب سائٹ پر یہ اعداد و شمار جمعرات کی شام 7 بج کر 10 منٹ پر اپ ڈیٹ کیے گئے ہیں۔ ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا کے اب تک 21 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔