ملکی یا غیرملکی کرنسی نوٹوں کو گرم استری سے پریس کرنے کا عمل بھی کورونا وائرس کے پھیلائوکو روک سکتا ہے،طبی ماہرین

  • March 26, 2020, 12:33 pm
  • COVID-19
  • 249 Views

پاکستانی طبی ماہرین نے کہا ہے کہ ملک میں پاکستانی یا غیر ملکی کرنسی نوٹوں کے ذریعے کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے یہ ضروری ہوچکا ہے کہ نوٹوںکوجیب یا لاکرمیں رکھنے سے پہلے گرم استری کے ساتھ اچھی طرح پریس کیا جائے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شامل متعدد ڈاکٹروں نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں یہ عمل ہر شہری کو سرانجام دینا چاہیے۔
کوشش کی جائے کہ وصول کیے جانے والے کرنسی نوٹوں کو کاغذ کے کسی لفافے میں رکھ کرجیب میں رکھا جائے اور موقع ملتے ہی اُن نوٹوں کو گرم استری سے پریس کرلیا جائے۔طبی ماہرین کے مطابق دوکانداروں کو گاہگ سے ملنے والے نوٹوں کو گننے کے عمل کے دوران ماسک پہننا چاہیے اور گنتی ختم ہوتے ہی اپنے ہاتھ سینی ٹائزر سے صاف کرنے چاہیں۔
طبی ماہرین نے کرنسی نوٹوں کے عوض مصنوعات کی خریداری کرنے والوں پر بھی زور دیا ہے کہ وہ رقم جیب ،پرس یا بٹوے میں رکھنے سے پہلے حفظ ماتقدم کے طور پر انہیں اچھی طرح استری سے پریس کرلیں۔

ایک سوال کے جواب میں ایک طبی ماہر نے یہ رائے دی کہ کورونا وائرس اے ٹی ایم مشینوں سے نکلنے والے نوٹوں سے بھی لگ سکتا ہے، کیوں کہ بینک کے عملے کو بھی علم نہیں کہ کس نوٹ کے ساتھ وائرس چپکا ہوا ہے۔ اس طرح بینکوں میں نصب اے ٹی ایم مشین کو استعمال کرنے کے بعد بھی ہاتھوں کو سینی ٹائزر سے فوراً صاف کرنا چاہیے کیوں کہ ان مشینوں کی اسکرین اور بٹنوں کو ہر طرح کا صارف استعمال کرتاہے۔