سرکاری ملازمین کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا اعلان

  • March 26, 2020, 12:29 pm
  • COVID-19
  • 367 Views

سرکاری ملازمین کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا اعلان

کرونا وائرس کے پیش نظر گلگت بلتستان حکومت نے سرکاری ملازمین کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کر دیا۔ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق ملازمین میں پیرا میڈیکل ،ڈاکٹرز، پولیس اور دیگر شامل ہیں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے اضافی تنخواہ کے حوالے سے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
فیض اللہ فراق کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران غریب اور مستحق افراد کو راشن فراہم کریں گے۔سیکٹری پاپولیشن ویلفیئر کو مستحق افراد کی فہرست تیار کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔گلگت بلتستان میں اب تک کرونا وائرس کے 84 کے سامنے آئے ہیں جبکہ ایک شخص جان کی بازی ہار چکا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے کورونا وائرس کے مریضوں کے مزید کیسزز سے متعلق میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے مزید 3کیسز سامنے آگئے ہیں اسطرح مریضوں کی کل تعداد 84 تک پہنچ گئی۔
ان تشخیص شدہ 84 مریضوں سے 4 مریض صحت یاب ھو چکے ھیں اور ہیلتھ پرٹوکول کے تحت دوبارہ مختلف ٹیسٹ کے مراحل سے گزارا جا رھا ھے اور ان 84 مریضوں سے گلگت میں 2 مریض کل ڈسچارچ کئے جائیں گے۔جب کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج گلگت بلتستان کے عوام کی مشکلات سے آگاہ ہے، جنگی بنیادوں پر اضافی وسائل متحرک کیے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار نے اس حوالے سے بتایا کہ چیف آف آرمی اسٹاف نے یقین دہانی کرائی ہے کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت اور سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کیا جارہا ہے ۔چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح کیا ہے کہ تمام پاکستانی مل کر کورونا وائرس کے خلاف لڑیں گے۔