بھارت:والدین نے بچی کا نام ’ کورونا‘ رکھ دیا

  • March 25, 2020, 2:50 pm
  • COVID-19
  • 125 Views

بھارت کے شمال مشرقی علاقے سے تعلق رکھنے والے والدین نے کرفیو کے دوران پیدا ہونے والی بچی کا نام ’ کورونا‘ رکھ دیا۔

ریاست اترپردیش کے علاقے گورکھ پور میں اتوار کے روز بچی کی پیدائش اُس وقت ہوئی جب ملک بھر میں حکومت کی جانب سے کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ بھارتی حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے 22 مارچ کو کرفیو نافذ کیا تھا اور عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ گھروں تک ہی محدود رہیں۔

بچی کےماموں کا کہنا تھا کہ بچی کی پیدائش اتوار کے روز اُس وقت ہوئی جب شہر میں کرفیو لگا ہوا تھا، ہمیں اپنی بہن کو اسپتال لانے میں بہت زیادہ مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔


اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے بچی کا نام کورونا رکھا ہے اور اب اسی نام سے ہی سرکاری دستاویز میں اُس کا اندراج کروائیں گے ۔