برطانیہ کی آدھی آبادی کورونا وائرس کا شکار

  • March 25, 2020, 2:10 pm
  • COVID-19
  • 128 Views

چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کورونا وائر س نے اس وقت پوری دنیا میں اپنے قدم جمائے ہوئیے ہیں جس کے بعد اس کی تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 22ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ 19ہزار کے قریب افراد اس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی ہلاکتوں اور متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
برطانیہ میں بھی کورونا وائرس نے اپنا خوف پھیلا یا ہوا ہے جس کےبعد ابھی تک بے شمار افراد اس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 422 ہو گئی ہے۔ اسی دوران آکسفورڈیونیورسٹی کی جاری کردہ تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کی آدھی آبادی کورونا وائرس کا شکار ہے۔
بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں کورونا وسط جنوری میں پہنچا ، ابتداء میں رپور ٹ نہ کیا جا سکا۔

چونکہ کورونا وائرس بروقت رپورٹ نہ کیا جا سکا، اس لئے اس کی تباہ کاریوں میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد اب اس کی آدھی آبادی اس سے متاثر ہو گئی ہے۔ یادرہے کہ گزشتہ روز بڑھتی ہوئی ہلاکتوں کے بعد برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے برطانیہ بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا تھاجس کے بعد ملک بھر میں نیشنل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی۔
خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کے اعلان کے بعد ملک بھر میں 2 سے زائد لوگوں کے ایک جگہ پر کھڑے ہونے پر پابندی ہوگی۔ خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر اعظم نے ملک میں 3 ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھاجس پر عمل کیا جا رہا ہے۔ برطانوی وزیر اعظم نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ گھروں تک محدود رہیں اور انتہائی ضرورت کے تحت ہی باہر نکلیں۔
مزید تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے نیشنل ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت دو سے زائد افراد کے گھر سے نکلنے پر پابندی ہوگی۔وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا تھاکہ ملک میں ایمرجنسی کی صورت حال ہے، گھر پر رہیں، ہم سب مل کر کورونا وائرس کو شکست دیں گے، اگر بہت زیادہ لوگ اکٹھے بیمار ہو گئے تو این ایچ ایس کے لیے مشکل ہو جائے گا