کورونا وائرس سے متعلق اچھی خبریں آنا شروع ہوگئی

  • March 24, 2020, 2:26 pm
  • COVID-19
  • 252 Views

سکھر : قرنطینہ سینٹر سے 671 افراد کو کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر کلئیر قرار دے دیا گیا، کلئیر قرار ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں گھر جانے والوں کو راشن بھی دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے متعلق اچھی خبریں آنا شروع ہوگئی، سکھر میں قرنطینہ سینٹر سے 671 افراد کو کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر کلئیر قرار دے دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے تفتان بارڈر سے سکھر قرنطینہ سینٹر منتقل کیے گئے 1,060 زائرین میں 671 زائرین مکمل صحت یاب ہوگئے ہیں اور سکھر ڈاکٹرز کی ٹیم نے قرنطینہ افراد کو گھر جانے کی نوید سنادی ہے۔

کلئیر قرار ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں، جنہیں آج اپنے گھروں کے لئے روانہ کیا جائے گا ، قرنطینہ سے گھر جانے والوں کو راشن بھی دیا جائے گا۔

یاد رپے چند روز قبل ہی سکھر کے قرنطینہ سینٹر سے 100سے زائد زائرین وارڈز سے باہر نکل آئے تھے ، قرنطینہ وارڈز سے نکلنےوالوں میں کورونا کے مریض بھی شامل تھے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ قرنطینہ میں موجود زائرین کو واٹس ایپ پر وائس میسج بھیجے گئے اور جس میں زائرین کو وارڈزسے نکلنے پراکسایا گیا تھا، اطلاع ملتے ہیں، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے لیبرکالونی کو گھیرے میں لے لیا تھا۔

خیال رہے ملک میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 892 ہوگئی ہے، سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد تین سوننانوے،پنجاب میں دوسو اُنچاس،بلوچستان میں ایک سو دس، کے پی میں اڑتیس مریضوں کا علاج جاری ہے، گلگت بلتستان میں اسی، اسلام آباد میں پندرہ، آزاد کشمیر میں ایک مریض زیرعلاج ہے۔

ملک بھرمیں اب تک چھ مریض صحتیاب ہوئےاور چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔