کورونا وائرس، گاڑیوں میں پٹرول ڈلوانے کی حد مقرر کر دی گئی

  • March 24, 2020, 12:37 pm
  • COVID-19
  • 119 Views

کمشنر کراچی نے کھانے کی ہوم ڈیلیوری اور پارسل پر پابندی عائد کر دی ہے ،کسی بھی گاڑی میں 10 لیٹر سے زائد پٹرول ڈلوانے کی اجازت نہیں ہوگی۔تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ کریانہ سٹور کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔دوکان دار سندھ حکومت کی مقرر پرائس لسٹ کے مطابق اشیائے خوردنوش فروخت کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کھانے کی ہوم ڈلیوری اور پارسل پر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، تمام ریسٹورنٹ کے کچن بھی بند رہیں گے، گھر کے صرف ایک فرد کو سودا سلف لانے کی اجازت ہوگی۔آن لائن ٹرانسپورٹ بھی بند ہے جبکہ کہ دس لیٹر سے زائد پیٹرول لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔کمشنر کراچی افتخار شلوانی کا کہنا ہے کہ تما آن لائن ٹیکسی سروس،رکشے اور بس سروس کو شاہراہوں پر گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
فام ہاؤس اور گھر میں تقریبات پر پابندی ہوگی جبکہ پیٹرول پمپ پر گاڑی میں 10 لیڈر سے زیادہ پیٹرول نہیں ڈالا جائے گا۔خیال رہے کہ ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے خطرات کی وجہ سے سندھ حکومت نے گزشتہ روز صوبے بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا جس کے بعد آج سے لاک ڈاون پر عمل کیا جا رہا ہے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں 15 دن کا لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے تحت تحت صوبے کے دفاتر، پبلک ٹرانسپورٹ اور شاپنگ مالز سمیت تمام عوامی مقامات بند ہیں۔
کھلنے والی دکانوں میں صرف میڈیکل اسٹور اور اشیاء خردونوش کی دکانیں شامل ہیں جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ بجلی، پانی، کیبل،ٹیلی کام اور بینکنگ سروسزجاری رہیں گی تا کہ لوگوں کو اپنی زندگیاں گزارنے میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے بجلی اور گیس والی کمپنیوں سے مزید گزارش کی تھی کہ وہ لوگوں سے ایک مہینے کا بل وصول نہ کریں کیونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے بہت زیادہ لوگوں کے کاروبا ر متاثر ہوں گے، کمپنیوں کی جانب سے اس حوالےسے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔