کورونا وائرس کا واحد فائدہ سامنے آگیا

  • March 24, 2020, 12:33 pm
  • COVID-19
  • 232 Views

بیجنگ: کورونا وائرس تقریباً پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے مگر اس شر سے خیر کا ایک پہلو بھی برآمد ہوا ہے کہ مختلف ممالک میں فضائی آلودگی تیزی سے کم ہونی شروع ہو گئی ہے۔

میل آن لائن کے مطابق دنیا بھر میں لوگوں کی آمدورفت کم ہونے اور ایندھن کی کھپت کی شرح گرنے سے فضائی آلودگی کم ہورہی ہے۔ بالخصوص چین، اٹلی اور اسپین میں ہوا میں نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار تیزی سے کم ہو رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان تین ممالک میں لاک ڈاﺅن ہے یا رہ چکا ہے چنانچہ لوگوں کے گھروں میں بند رہنے کی وجہ سے ٹریفک نہ ہونے کے برابر رہی، جس سے ہوا میں نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار کم ہونی شروع ہو گئی۔

امریکا کے خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ چین کے شہر ووہان کی آب و ہوا میں نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار ڈرامائی انداز میں کم ہوئی ہے۔ یہ گیس گاڑیوں، فیکٹریوں اور تھرمل پاور پلانٹس سے پیدا ہو کر ہوا میں ملتی ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ان گاڑیاں اور فیکٹریاں وغیرہ بند ہونے سے ہوا صاف ہو رہی ہے۔

ناسا کے ایئر کوالٹی ریسرچر ڈاکٹر فی لیو کا کہنا تھا کہ ‘ہم اپنی زندگی میں پہلی بار آب و ہوا کو اس ڈرامائی انداز میں صاف ہوتے دیکھ رہے ہیں۔